بلک ڈیلنگ کیلیے کراچی میٹرک بورڈ بندرہے گا۔فائل فوٹو
بلک ڈیلنگ کیلیے کراچی میٹرک بورڈ بندرہے گا۔فائل فوٹو

کراچی میٹرک بورڈ پبلک ڈیلنگ کیلیے بند کرنے کا فیصلہ

کراچی میں کورونا کیسزمیں مسلسل اضافے کے پیش نظرکراچی میٹرک بورڈ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیئرمین میٹرک بورڈ سعید الدین کا کہنا ہے کہ پبلک ڈیلنگ کیلیے کراچی میٹرک بورڈ بندرہے گا۔ صورتحال بہترہوتے ہی بورڈ کے دفاترکھول دیے جائیں گے۔

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران1184 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 32ہزار807 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا تھا کہ ان کے صوبے میں کورونا مریضوں کی تعداد41ہزار303ہوگئی ہے اورگزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 17 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اس سے قبل محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھرکے تمام امتحانی بورڈزکو یکم جون کے بعد ایس او پیز کے تحت دفاتر کھولنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن  میں کہا گیا تھاکہ 12 مئی کو اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں صوبے بھرکے تمام نجی اورسرکاری تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رہیں گے۔محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کب کھولے جائیں گے یہ فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔