گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ بے قابو

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا کی گارمنٹس فیکٹری میں صبح چھ بجے سے لگنے والی آگ پرتا حال قابو نہیں پایا جا سکتا۔

حبیب بینک چورنگی کے قریب فیکٹری میں لگی آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا گیا ہے اور  فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو میں مصروف ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ بیڈ شیٹ بنانے کی فیکٹری میں لگی ہے جس پر قابو پانے کیلیے نصف درجن سے زائد فائر ٹینڈرز کام کر رہے ہیں۔

مجموعی طور پر دو اسنارکلز، باؤزرز اورآٹھ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جب کہ ملازمین کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

آتشزدگی کے باعث سخی حسن ہائیڈرینٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز روانہ کیے جا رہے ہیں۔

فائربریگیڈ کو آتشزدگی کے مقام پرپانی فراہم کیا جا رہا ہے اور آگ پر مکمل قابو پانے تک پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔

تبصرے بند ہیں.