شہرام ترکئی کو کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ

سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کے وزیراعلیٰ کے ساتھ اختلافات ختم ہو گئے،انہیں کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، فیصلہ وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی کے بعد کیا گیا، وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ غلط فہمیاں دورہوگئیں،کسی سے کوئی ذاتی رنجش نہیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی سے 5 ماہ بعد اختلافات ختم اور غلط فہمیاں دورکرلی گئیں، جس کے بعد شہرام ترکئی کو کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی کے بعدشہرام ترکئی کوکابینہ میں شامل کرنے کافیصلہ کیا گیا، دوسرے مرحلے میں سابق وزیرعاطف خان کو وزارت واپس دینے کیلیے لابنگ شروع کی جائے گی۔وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ غلط فہمیاں دور ہوگئیں، کسی سے کوئی ذاتی رنجش نہیں،جوپارٹی ایجنڈے کی تکمیل کیلیے کام کرے گا، اس کی بھرپور عزت کریں گے۔

خیال رہے جنوری میں اختلافات کی بنیادپرشہرام ترکئی،محمدعاطف،شکیل احمد سے قلمدان لیے گئے تھے ، برطرف وزراپر کابینہ کے فیصلوں سے اختلاف اور پریشر گروپ بنانے کا الزام تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.