وزیراعظم ارکان اسمبلی کے تحفظات دورکرنے کیلیے متحرک ہوگئے

تحریک انصاف اراکین اسمبلی کے تحفظات کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان متحرک ہوگئے۔

وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ میں اپنے چیمبر میں پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کیں جس میں ارکان اسمبلی نے وزیراعظم سے حلقہ کے امور پرتبادلہ خیال کیا اور پارٹی امور پر مشاورت نہ کرنے پر تحفظات کا اظہارکیا جبکہ فنڈز نہ ملنے پر بھی شکوے کیے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی کو جلد فنڈز کےاجراکی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں اختلافات نہیں، پی ٹی آئی ارکان اور اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی نے پارٹی امور پرمشاورت نہ کرنے اورترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز نہ ملنے پر وزیراعظم سے گلے شکوے کیے۔ ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے حلقے کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی کو جلد فنڈز کے اجرا کی یقین دہانی کرائی اور کہا ترقیاتی فنڈز کورونا وبا کے پیش نظر ہی روکے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا ہے کورونا وائرس کے دوران ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد خاندانوں کی امداد کی گئی، عوامی نمائندے اپنے حلقوں میں ریلیف پروگرام کی نگرانی کریں اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر تمام امور کا جائزہ لیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.