شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں6 ایران نوازجنگجو ہلاک

شام میں عراق کی سرحد پراسرائیلی فضائی حملے میں6 ایران نوازجنگجو ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے سیرین آبزر ویٹری نے بتایا کہ مشرقی شام میں ایرانی حمایت یافتہ جنگجوئوں اور اسد رجیم کے مراکزپر بمباری کی گئی۔

آبزر ویٹری کے مطابق مشرقی شام میں ہونے والے فضائی حملوں میں مرنے والے چار مقامی جنگجو جب کہ دو غیر ملکی بتائے جاتےہیں۔یہ حملے دیر الزور کے مشرقی شہر البوکمال میں العباس کے مقام پر کیے گئے۔

گذشتہ منگل کو شام میں اسرائیلی فضائی حملوں میں پانچ ایرانی حمایت یافتہ جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔اس سے قبل چار جون کو اسرائیلی فضائی حملوں میں کم سے کم چار شامی جنگجوئوں سمیت 9 عسکریت پسند ہلاک ہوگئےتھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.