کوبرا سانپ کے کاٹنے سے 15سالہ لڑکا ہلاک

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں کوبرا سانپ کے کاٹنے سے 15سالہ لڑکا ہلاک ہو گیا۔

لکھم پورکے علاقے جمال پورگاؤں میں 15سالہ  لڑکامچھردانی کے اندر محوخواب  تھا کہ کوبرا سانپ اندر داخل ہو گیا۔

15سالہ  لڑک چیکو اپنے دیگر گھروالوں کے ساتھ مچھر دانی میں سو رہا تھا تھا کہ سانپ نے کاٹ لیا، لڑکا جب درد سے تڑپنے لگا تو گھر والے نیند سے بیدار ہوگئے اوربستر میں سانپ دیکھا۔

گھروالوں نے بڑی مشکل سے چیکو کو بسترکے باہر نکالا اورقریب کے اسپتال لے گئے وہاں پر ڈاکٹرنے اس کو مردہ قراردیدیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پڑوسیوں نے مچھردانی کے ساتھ سانپ کو پکڑا اورقریب کے جنگل میں چھوڑ دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.