دہشت گردوں کے زیراستعمال گاڑی کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملے میں ملوث دہشت گردوں کے زیراستعمال گاڑی کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر4 دہشت گردوں نے حملہ کیا جوایک گاڑی میں سوارہوکراسٹاک ایکسچینج پہنچے تھے، مذکورہ گاڑی ٹویوٹا سیلون ہے جس کا رجسٹریشن نمبر بی اے پی 629 ہے، حملہ آوروں کے زیراستعمال گاڑی ایک نجی بینک کے نام پر30 نومبر2013 کو رجسٹرڈ کرائی گئی۔

دہشت گردوں کے زیراستعمال گاڑی 2013 کے ماڈل کی ہے،گاڑی کا ٹیکس رواں برس یعنی 30 جون 2020 تک ادا کیا جاچکا ہے، گاڑی کا انجن نمبر وائی 849018 ہے ، حاصل کردہ ڈیٹا میں سی پی ایل سی کے ریکارڈ میں گاڑی کسی بھی کرائم میں نظر نہیں آرہی اوربالکل کلیئر ہے جس کا واضح مطلب ہے کہ گاڑی پہلی مرتبہ ہی ایسے کسی دہشت گرد حملے میں استعمال کی گئی ہے۔

راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے پاس سے خودکش جیکٹ نہیں ملی۔انچارج انسداد دہشتگردی ونگ کے مطابق ایک دہشتگرد کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی جو بلوچستان کا رہائشی ہے اور گاڑی بی اے بی 6299 بھی اسی کے نام پر رجسٹرڈ ہے، دہشتگردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والی کار پولیس ریکارڈ میں کلیئر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.