قوم کو پولیس کے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ پوری قوم کو پولیس کے بہادر جوانوں پر فخر ہے جنہوں نے بروقت کارروائی سے حملے کو ناکام بنایا۔

عمران خان نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا اورحملے کو ناکام بنایا۔ انہوں نے شہداکے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی صحت یابی کیلیےدعا بھی کی۔

خیال رہے کہ آج صبح پولیس نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملہ ناکام بناتے ہوئے تمام چار حملہ آوروں کو مار دیا تھا۔

فائرنگ کے تبادلے میں سب انسپکٹر اور چار سیکیورٹی گارڈز شہید ہوئے ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں متعدد شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں اسٹاک ایکسچینج کا ایک گارڈ بھی شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.