بی ایل اے  نے حملہ آوروں کی تصاویراورنام  ظاہرکردیے۔

دہشتگرد تنظیم بی ایل اے  نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرناکام  حملہ کرنیوالے حملہ آوروں کی تصاویراورنام  ظاہرکردیے۔

سوشل میڈیا پر تصاویر شیئرکرنے کیساتھ ہی لکھا گیا ہے کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنیوالے چاروں افراد کی بی ایل اے نے تصاویر جاری کردی ہیں ، اس سے  ثابت ہوتا ہے کہ حملہ کرنیوالے افراد کی کل تعداد چار ہی تھی ۔

عدنان عادل نامی شخص نے لکھا کہ “بلوچ لبریشن آرمی کے چار دہشت گرد جو آج کراچی میں دہشت گردی کے ناکام حملہ میں ہلاک ہوئے ان کے نام یہ ہیں۔ تسلیم بلوچ عرف مسلم، شہزاد بلوچ عرف کوبرا، سلمان حمال عرف نوتک، سراج کنگر عرف یاگی۔ بلوچ لبریشن آرمی کا مرکز افغانستان میں ہے”۔

یادرہے کہ  اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں ملوث چارو ں دہشتگرد مارے جاچکے ہیں،سیکیورٹی کلیئرنس ہو چکی ہے اور دہشتگردوں کے قبضے میں موجود بھاری اسلحہ اور دیگر سازو سامان تحویل میں لے لیا گیا جبکہ ان کی لاشیں بھی موقع سے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.