ملک دشمنوں کو ٹھکانے لگانے والے قومی ہیروزکو سلام

کراچی اسٹاک ایکسچینج پر ملک دشمنوں کا حملہ ناکام بنانے والے قومی ہیروز کو پوری قوم پیش کرتی ہے ،دو حملہ آوروں کو موت کے گھاٹ اتارنے والے اہلکاروں کی تصاویراورنام سامنے آگئے۔

سی ٹی ڈی کے سابق سربراہ اور سابق آئی جی پنجاب خالد فاروق نے بتایا کہ”ریپڈریسپانس فورس کے پولیس کانسٹیبل خلیل نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کوموت کے گھاٹ اتارا، اس کیساتھ پولیس کانسٹیبل محمد رفیق تھا”۔

آپریشن کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پی آر ایف کے اہلکاروں کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ” ایک کو نشانہ بنایا جو مر گیا، اس کے بعد کہا گیا کہ ایک بندہ زندہ ہے جو ہم پر فائرنگ کررہا ہے ، وہ دو حملہ آورآگے چلتے گئے، ایک فائرنگ اور دوسرا دستی بم پھینک رہا تھا، ایک انہیں کور دے رہا تھا، ایک کو ہاتھ پر گولی ماری تو اس کا ویپن نیچے گر گیا، بم کی پن نکالنے والا تھا کہ اس کے سرکو نشانے پرلے لیا”

ایک اور اہلکار نے بھی بتایا کہ” ایک منٹ میں نے وقفہ لیا، دوبارہ پوزیشن سنبھال کر دیکھا تو وہ  سامنے کسی اور جگہ کو نشانہ بنا رہا تھا، پھر میں نے بھی اس کے سرمیں گولی مار دی”۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.