ایران نے امریکی صدرکے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

ایران نے جنرل سلیمانی کے قتل پرڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اورامریکی صدرکی حوالگی کیلیے انٹرپول کو بھی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ و دیگر30 امریکیوں کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتارکرکے حوالگی کی درخواست کردی،ایران کا موقف ہے کہ یہ تمام افراد بغداد میں جنرل سلیمانی کو ڈرون حملے میں قتل کرنے میں ملوث ہیں ۔

ایرانی پراسیکیوٹرنے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈٹرمپ اور دیگر30 امریکی قتل اور دہشتگردی میں ملوث ہیں،امریکی صدرکی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ایران کیس کی پیروی جاری رکھے گا تاہم ایرانی پراسیکیوٹرکی جانب سے ٹرمپ کے علاوہ کسی اور شخصیت کا نام واضح نہیں کیا گیاہے ۔انٹرپول کی جانب سے فی الحال ایران کی اس درخواست پرکسی قسم کا ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔

ایرانی پراسیکیوٹر” القاسمہر“ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ ایران نے ٹرمپ اور دیگر کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھی درخواست کی ہے ۔

یاد رہے کہ امریکہ نے بغداد میں ایئر پورٹ کے قریب ایک ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد ایران کی جانب سے بھی شدید رد عمل دیکھنے میں آیا، جنوری میں ایران نے عراق میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اور بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا دعویٰ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.