کورونا سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔فائل فوٹو
کورونا سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔فائل فوٹو

کورونا وائرس کے سامنے سپر پاور بے بس

سپر پاورہونے کا دعویداری کوروناوائرس کے سامنے کمزور پڑگیا۔ امریکہ میں ایک دن میں اتنے زیادہ کیسز سامنےآگئے کہ ہرکوئی پریشان ہو جائے۔

برطانوی خبرایجنسی کے مطابق امریکہ میں ایک ہی دن میں 47ہزار کیسز سامنے آگئے جواب تک ایک دن میں سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔نیوز ایجنسی  کا کہنا ہے کہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ میں وبا پھیلنے کےبعد  یہ ایک دن میں سامنے آنے والی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے اور احتیاط نہ کی گئی تو یہ دگنی ہوسکتی ہے۔

امریکہ کے قومی ادارہ برائےالرجی و وبائی امراض کے سربراہ ڈاکٹر انتھونی فاوسی کہتے ہیں کہ صورتحال ہمارے قابومیں نہیں اور میں بے حد پریشان ہوں کیونکہ یہ مزید بدتر شکل اختیارکرسکتی ہے۔

فاؤسی نے کہا کہ اگر ملک گیر سطح پر کوئی اقدامات نہ کیے گئے تو ایک دن میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ جن علاقوں میں یہ وائرس پھیل رہا ہے ہم صرف ان  تک محدود نہیں رہ سکتے ۔ اس صورتحال سے پورا ملک داو پر لگا ہوا ہے

انہوں نے کورونا وائرس کی ویکسینزکے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی اس بارے میں کچھ  پیشگوئی کرنا مشکل ہے۔ امید ہے ہم آئندہ سال کے آغاز میں ہی ویکسین کی تیاری میں کامیاب ہوسکیں گے۔