بارش اورژالہ باری سے سبزہ اور کھیت بھی لہلا اٹھے۔فائل فوٹو
بارش اورژالہ باری سے سبزہ اور کھیت بھی لہلا اٹھے۔فائل فوٹو

 سعودی عرب میں شدید بارش اورژالہ باری

سعودی عرب کے علاقے عسیر گورنری میں شدید بارش اور ژالہ باری نے موسم کو غیرمعمولی طورپر ٹھنڈا کردیا۔ بارش اورژالہ باری سے سبزہ اور کھیت بھی لہلا اٹھےجبکہ دوسری طرف سعودی عرب کے بیشترعلاقے ان دنوں سخت گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور سورج آگ اگل رہا ہے۔

سعودی عرب کے ماہر موسمیات عبدالعزیزالحصینی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقوں میں بعض علاقوں میں معمولی اور بعض میں شدید بارش ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عسیر، جازان، الباحہ، الربع الخالی، سلطنت عمان، متحدہ عرب امارات اور یمن میں تیز ہوائوں کے ساتھ کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش ہوئی۔ مکہ معظمہ، مدینہ منورہ اور مغربی ساحلی علاقوں پر تیزا ہوائیں چلتی رہیں۔

سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے ایام میں سعودی عرب کے پانچ علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے الریاض، نجران، عسیر، الباحہ اور جازان گورنریوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ بارش کے ساتھ ساتھ ان علاقوں میں 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کے بھی امکانات ہیں۔ حالیہ ایام میں سعودی عرب کی 33 گورنریوں میں بارش کی وجہ سے شدید گرمی کا زور ٹوٹنے کا امکان ہے۔

عسیر گورنری میں ہونے والی شدید بارش اور ژالہ باری کے مناظرکو ایک مقامی فوٹو گرافرنے اپنے کیمرے میں محفوظ کیا ہے۔