کراچی میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی وارننگ جاری کردی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ ہفتے سے مون سون بارشوں کا امکان ظاہرکیا ہے جس سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون بارش سے پہلے آندھی چل سکتی ہے جس سے 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں 6 سے 8 جولائی کی صبح تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے جب کہ گرد آلود ہوا اورگرج چمک کے ساتھ معتدل بارش کا آغاز6 جولائی کی رات سے ہوسکتا ہے،7 جولائی کو کہیں معتدل اورکہیں تیز بارش ہوسکتی ہے جس سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 6 جولائی کی صبح مون سون سسٹم مشرقی سندھ میں داخل ہوسکتا ہے جس سے تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، حیدرآباد اور میرپور خاص میں گرد آلود ہوا اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔