تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد ثناء اللہ خان نےپارٹی اور حکومت کے دفاع میں کیا دلیل دی۔فائل فوٹو
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد ثناء اللہ خان نےپارٹی اور حکومت کے دفاع میں کیا دلیل دی۔فائل فوٹو

"18 ماہ میں تو شادی کے بعد بچہ بھی پیدا نہیں ہوتا”

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد ثناء اللہ خان مستی خیل نے پارٹی اور حکومت کے دفاع میں دلیل دی ہے کہ اٹھارہ ماہ میں کچھ نہیں بنتا، شادی کے بعد اٹھارہ ماہ میں تو بچہ بھی پیدا نہیں ہوتا،ان کی یہ دلیل سن کر خاتون اینکر کی بھی ہنسی نکل گئی۔

ان کی یہ دلیل سنتے ہی خاتون اینکر حیران ہوئیں لیکن اگلے ہی لمحے انہیں جملے کو مفہوم سمجھ آیا تو اپنی ہنسی پرقابو نہ پاسکیں اور ساتھی میزبان گویا ہوئے کہ ہم تو سمجھتے تھے کہ9 ماہ لگتے ہیں،پی ٹی آئی والوں کے لگتے ہوں گے ۔

خاتون اینکر بولیں کہ آپ نے تو میڈیکل سائنس ہی تبدیل کرلی۔ پروگرام میں موجود ایک اور صاحب نے بتایا کہ 18 ماہ میں ہاتھی کا بچہ پیدا ہوتا ہے ، انسان کےبچے کی پیدائش 9 ماہ میں ہوتی ہے ۔ ویڈیو دیکھیے

سوشل میڈیا  پر وائرل کلپ میں ثناء اللہ خان کو یہ کہتے سناجاسکتا ہے کہ ” کہتے ہیں کہ عمران خان نے کہا کہ ایک کروڑ نوکری دوں گا، پچا س لاکھ گھر بنائوں گا، او بھائی ، اٹھارہ ماہ میں کچھ بنتا ہے؟اٹھارہ ماہ میں بچہ ہی پیدا نہیں ہوتا آپ شادی کریں تو،یہاں لوگ چالیس چالیس سال حکمرانی کرچکے”