حوثیوں کے متعدد بمبار ڈرون طیارے بھی تباہ کر دیے گئے۔فائل فوٹو
حوثیوں کے متعدد بمبار ڈرون طیارے بھی تباہ کر دیے گئے۔فائل فوٹو

ترکی نے طاقتور میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

ترکی نے مقامی سطح پر بنائے گئے اینٹی شپ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ترکی دفاعی انڈسٹری کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ امید کی جارہی ہے کہ اسے جلد ہی فوج کے حوالے کر دیا جائے گا ، ترکی کے مقامی سطح پرتیارکیے گئے میزائل نے 200 کلومیٹر دور ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ۔ ترکی کی جانب سے میزائل کی طیاری کے مراحل کی ایک چھوٹی سی جھلک بھی دکھائی گئی ہے ۔

ویڈیو میں میزائل کے چلنے اور ہدف کو تباہ کرنے کے مناظر دکھائے گئے ہیں ، یہ میزائل سنہ 2000 سے ” راکسٹن “ میں تیاری کے مراحل میں تھا ، یہ مختلف قسم کے بحری جہازو ں اور کشتیوں میں آسانی کے ساتھ فٹ کیا جا سکتا ہے۔