رجسٹرڈ پنشنرزکوساڑھے 8 ہزار روپے پینشن ملے گی۔فائل فوٹو
رجسٹرڈ پنشنرزکوساڑھے 8 ہزار روپے پینشن ملے گی۔فائل فوٹو

ای او بی آئی پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری

ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) نے پنشن میں اضافے کے بعد واجبات کی مد میں 2.4 ارب روپے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ای او بی آئی کے چیئرمین اظہر حمید کا کہنا ہے کہ ای او بی آئی کے رجسٹرڈ پنشنرزکو 3 ماہ یعنی اپریل، مئی اور جون کے بقایاجات اگلے ماہ اگست میں ادا کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے ای او بی آئی پنشنرزکی پینشن میں 2 ہزار روپے اضافے کی منظوری دی تھی اور رجسٹرڈ پنشنرزکو اب ساڑھے 8 ہزار روپے پینشن ملے گی۔