سندھ میں چار لاکھ 63 ہزار 167افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔فائل فوٹو
سندھ میں چار لاکھ 63 ہزار 167افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔فائل فوٹو

دنیا بھر میں کرونا سے اموات 5 لاکھ 47 ہزار سے تجاوز

دنیا بھر میں کرونا سے 5 لاکھ 47 ہزار248 افراد ہلاک اورایک کروڑ20 لاکھ  ہزار سے زائد متاثرہو چکے ہیں۔کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 69 لاکھ 26 ہزارسے بڑھ گئی ہے۔

امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 30 لاکھ 97 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور ایک دن میں770 افراد ہلاک ہونے سے مجموعی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

برازیل میں 16 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 537 افراد جاں بحق ہوئے اور مجموعی تعداد 66 ہزار سے زائد ہے۔

بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہے اور وہاں 24 گھنٹوں کے دوران 479 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 683 ہو گئی ہے۔

روس میں کورونا مریضوں کی تعداد 7 لاکھ سے زائد ہے۔ روس میں کورونا سے مزید 198 افراد ہلاک ہونے سے مجموعی تعداد 10ہزار 667 تک پہنچ گئی ہے۔

پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار952 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار سے زائد ہے۔

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 99 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 1 ہزار 19 افراد متاثر ہیں اور 6 ہزار 434 جاں بحق ہوچکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 3 سو سے بڑھ گئی جبکہ 2 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

میکسیکو میں دو لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور32 ہزار14 افراد جان کی بازی ہار کے ہیں۔

ایران میں دو لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد کوروناوائرس سے متاثر ہیں اور11 ہزار931 جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 8 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ  41 ہزار956افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار434 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 1 ہزار847 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار17 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 929 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار474 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار922 تک جا پہنچی ہے۔