ملک بھر میں عید کیلیے جمعہ ہفتہ اوراتوارکی چھٹی ہونے کا امکا ن ہے۔فائل فوٹو
ملک بھر میں عید کیلیے جمعہ ہفتہ اوراتوارکی چھٹی ہونے کا امکا ن ہے۔فائل فوٹو

عیدالاضحیٰ پر چھٹیاں۔حکومت نے ملازمین کو پریشان کر دیا

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کو پیش نظر رکھتے ہوئے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صرف تین چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق عیدالاضحیٰ 31 جولائی کو جمعہ کے روز ہونے کا امکان ہے اور صورتحال کے پیش نظر حکومت نے عوام کو غیر ضروری سفر سے روکنے کیلیے اضافی تعطیلات نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وفاق میں ہفتے اوراتوارکی پہلے ہی چھٹی ہوتی ہے تو یوں صرف جمعہ کی ہی چھٹی دی جائے گی ۔ملک بھر میں عید کیلیے جمعہ ہفتہ اوراتوارکی چھٹی ہونے کا امکا ن ہے ۔حکومت کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے گا۔