وزیراعظم آئسولیشن ہسپتال کا اففتتاح کرنے کے بعد دعا مانگ رہے ہیں۔فائل فوٹو
وزیراعظم آئسولیشن ہسپتال کا اففتتاح کرنے کے بعد دعا مانگ رہے ہیں۔فائل فوٹو

وزیراعظم نے آئسولیشن اور وبائی امراض کے جدید ہسپتال کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے آئسولیشن اور وبائی امراض کے جدید ہسپتال کا افتتاح کردیا۔ این ڈی ایم اے نے 250 بیڈز پر مشتمل طبی مرکز 40 دن میں مکمل کیا۔

وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد میں آئسولیشن ہسپتال اور انفیکشنز ٹریٹمنٹ سینٹرسے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس مو قع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چینی سفیر، وفاقی وزرا شبلی فراز، اسد عمر و دیگر بھی تھے۔ جدید سہولیات سے آراستہ 250 بستروں پر مشتمل یہ ہسپتال بہترین سازو سامان اورادویات کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے استعمال ہوگا۔ آئسولیشن ہسپتال کی تعمیر سے اسلام آباد کے ہسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ کم ہوگا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا مختصر مدت میں جدید ہسپتال کا قیام قابل تعریف ہے، زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر وائرس تیزی سے پھیلتا ہے، وبا کا پھیلاؤ کم ہو رہا ہے، اللہ تعالیٰ نے کرم کیا، عوام سے اپیل ہے عید پر ایس او پیز پرعملدرآمد کریں، عوام لاپرواہی نہ کریں، عید سادگی سے منائیں۔