اموات کی مجموعی تعداد26 ہزار35 ہوگئی۔فائل فوٹو
اموات کی مجموعی تعداد26 ہزار35 ہوگئی۔فائل فوٹو

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوزکرگئی

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوزکرگئی، جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 مریض زندگی کی بازی ہارگئے.

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹے میں مزید 15 سو 38 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اب تک ایک لاکھ نو سو افراد میں مہلک وائر س کی تصدیق ہوئی ہے۔ مزید 40 اموات کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1677 تک پہنچ گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمارکے مطابق اس وقت پانچ سو اکیاسی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ پچھترمریض وینٹی لیٹرزپرہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث4ہزار983 افراد جاں بحق اور2 لاکھ 40 ہزار848 متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3ہزار359 نئےکیسز رپورٹ ہوئے اور61افراد کا انتقال ہوا۔ ایک دن میں 6ہزار8 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے۔