پی ٹی آئی نے فنڈ دینے والے 40 ہزار افراد کا ڈیٹا دیا، کیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہزار افراد کا بھی ڈیٹا دے سکتے ہیں؟ مراد سعید
پی ٹی آئی نے فنڈ دینے والے 40 ہزار افراد کا ڈیٹا دیا، کیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہزار افراد کا بھی ڈیٹا دے سکتے ہیں؟ مراد سعید

مودی نئے دورکا ہٹلر ہے۔مراد سعید

کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے حکومت نے اسلام آباد کے کشمیرہائی وے کا نام تبدیل کرکے سری نگرہائی وے رکھ دیا۔

اس حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ مودی سرکارنے کشمیری عوام پر مظالم کی انتہا کردی۔ مودی نئے دور کا ہٹلر ہے۔ مودی بھارت میں بھی اقلیتوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ مودی کی سوچ ہندوتوا ہے۔

وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر بہترین اندازمیں لڑا ہے۔ بھارتی فورسز نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم کیے۔ کشمیر کے معاملے پر پورا پاکستان متفق ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا اصل چہرہ دنیا میں بےنقاب کرنا ہے۔ ہمیں سفارتی محاذ پرکشمیر کا مسئلہ لڑنا ہے۔ ہم سب نے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 5 اگست کے دن خصوصی ڈاک ٹکٹ کے اجرا کا اعلان کردیا تھا۔