بلی کی گردن پر پلاسٹ کی تھیلی بندھی ہوئی تھی جس میں 2 گرام ہیروئن، 2 سم کارڈزاورایک میموری چپ موجود تھی۔فائل فوٹو
بلی کی گردن پر پلاسٹ کی تھیلی بندھی ہوئی تھی جس میں 2 گرام ہیروئن، 2 سم کارڈزاورایک میموری چپ موجود تھی۔فائل فوٹو

قیدیوں کو منشیات اسمگل کرنے والی بلی جیل سے فرار

سری لنکا میں جیل کے اندر قیدیوں کو منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتارہونے والی بلی جیل سے فرار ہوگئی۔

مذکورہ بلی کو گزشتہ ہفتے کے روزاس وقت پکڑا گیا تھا جب یہ دارالحکومت کولمبوکی ولیکاڈا جیل میں قیدیوں کو منشیات اسمگل کر رہی تھی۔ بلی کی گردن پر پلاسٹ کی تھیلی بندھی ہوئی تھی جس میں 2 گرام ہیروئن، 2 سم کارڈزاورایک میموری چپ موجود تھی۔

جیل حکام نے بلی کوگرفتارکرکے جیل کے کڑی نگرانی والے حصے میں رکھا تھا لیکن پیرکے روز یہ بلی وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پولیس نے کولمبو کے نواحی علاقے میں منشیات اسمگل کرنے والے ایک باز کو بھی یکڑا تھا۔