نام ای سی ایل میں شامل کرکے شناختی کارڈ بلاک کیا جائے،فائل فوٹو
نام ای سی ایل میں شامل کرکے شناختی کارڈ بلاک کیا جائے،فائل فوٹو

لڑکی کی لڑکی سے شادی کیس۔ دلہا کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے لڑکی کی لڑکی سے شادی کیس میں دلہا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے طلاق نامہ بھی مسترد کردیا۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں لڑکی کی لڑکی سے شادی اسکینڈل کی سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ نے مبینہ دلہا علی آکاش اور دلہن کی عدم حاضری پر سخت اظہار برہمی کیا۔

دلہا کے وکیل نے کہا کہ وہ علی آکاش بیمار ہے اس لیے نہیں آسکا۔ ہائی کورٹ نے مبینہ دلہا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ ایس ایچ او ٹیکسلا اور ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن لاہور کو دلہا کو گرفتار کرکے کل 5 اگست پیش کرنیکا حکم دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کل دلہا پیش نہ ہوا تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔ عدالت نے مبینہ طلاق نامہ بھی مسترد کرتے ہوئے سماعت کل بدھ 5 اگست تک ملتوی کردی۔