حافظ حسین احمد نے فضل الرحمن کے لیبیا اورعراق سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیا ہے۔فائل فوٹو
حافظ حسین احمد نے فضل الرحمن کے لیبیا اورعراق سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیا ہے۔فائل فوٹو

لاڈلے نے ملک کو تباہ کردیا۔مولانا فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نااہل لاڈلے اوراس کی نااہل ٹیم نے پاکستان کو جن داخلی و خارجی مسائل سے دوچارکیا ہے ان سے محب وطن حلقوں کی تشویش میں اضافہ ہورہا ہے۔

عید کے موقع پر جماعت کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے منشورکے مطابق پالیسیوں پرعمل پیرا ہے ،ہم کسی مفادات اور دباو کو مدنظر رکھ کر طے شدہ حکمت عملی پر سمجھوتہ کرنے کی سیاست کے قائل نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک پر مسلط کردہ حکومت عوامی مینڈیٹ کی حامل ہی نہیں جن مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے لاڈلے کو مسلط کیا گیا تھا اب صورتحال ان مذموم مقاصد سے کہیں آگے نکل چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے ثمرات کی بدولت آج بھی پاکستان اورجمہوریت دشمن قوتیں جمعیت علمائے اسلام سے خائف ہیں۔