پیشہ ورانہ امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر اظہارخیال کیاگیا۔فائل فوٹو
پیشہ ورانہ امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر اظہارخیال کیاگیا۔فائل فوٹو

آرمی چیف کی حاضرسروس وریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے حاضرسروس وریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی جس میں امن واستحکام کی صورتحال سمیت درپیش چیلنجزپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لاہورکا دورہ کیا اورکورہیڈ کوارٹرز میں سینیئرحاضرسروس و ریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سابق عسکری قیادت میں جنرل ریٹائرڈ جہانگیرکرامت، جنرل ریٹائرڈ طارق مجید، جنرل ریٹائرڈ احسن سلیم حیات، جنرل ریٹائرڈ طارق مجید، جنرل ریٹائرڈ راشد محمود، جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف بھی شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیشہ ورانہ امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر اظہارخیال کیا۔ انہوں نےامن و استحکام کیلیے کوششوں، اس کے ثمرات سمیت درپیش چیلنجز اور مواقع پر بھی روشنی ڈالی۔ شرکاء نے آرمی چیف کو مختلف پہلووٴں پر تجاویز دیں۔

آرمی چیف نے پیشہ ورانہ امور، خطے میں سلامتی وامن و استحکام کی صورتحال کو بہتر بنانے کے اقدامات اور درپیش چیلنجزپرتبادلہ خیال کیا۔