یاسر شاہ نے4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔فائل فوٹو
یاسر شاہ نے4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔فائل فوٹو

انگلینڈ کی ٹیم 219رنز بناکرآئوٹ۔پاکستان کو107رنزکی لیڈ حاصل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روزانگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں219رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اس طرح پاکستان نے 107رنزکی لیڈ حاصل کرلی،پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں واقع اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جارہا ہے۔ انگلینڈ نے تیسرے روز 4 وکٹ پر 92 رنز سے اپنی نامکمل اننگزکا آغاز کیا۔ اولے پوپ اور جوز بٹلر نے اپنی اننگز کا آغاز کیا، اولے پوپ نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی تاہم نسیم شاہ نے ان کی مزاحمت کو 62 رنز پر ختم کردیا۔

اولے پوپ کے پویلین واپس جانے کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر نے پاکستانی بولروں کو خوب پریشان کیے رکھا تاہم یاسر شاہ نے 38 رنز پر ان کی اننگز کا خاتمہ کیا جس کے بعد ڈومینک بیس میدان میں آئے اور صرف ایک رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔

اس سے قبل پاکستان شان مسعود کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت پہلی اننگز میں 326 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔ شان مسعود 156 اور بابراعظم 69 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ اور جوفرا آرچر نے 3،3 جب ہ کرس ووکس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔