عدالے نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔فائل فوٹو
عدالے نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔فائل فوٹو

سندھ سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کرنیوالا صوبہ بن گیا

سندھ سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کرنیوالا صوبہ بن گیا،سندھ میں 20 لاکھ سے زائد افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر میں فروری سے دسمبر تک55 لاکھ سے زائد کوروناٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،کورونا ٹیسٹ کی سب سے زیادہ شرح سندھ میں ہے،سندھ میں مجموعی آبادی کے 4 فیصد کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

11 کروڑ آبادی والے پنجاب میں 3 فیصد سے بھی کم کورونا ٹیسٹ کیے گئے ،ہر10 لاکھ آبادی پر سندھ میں 41 ہزار448 ، پنجاب میں 18140 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ،سندھ میں 28 ،خیبرپختونخوامیں 17 ،پنجاب میں 49 کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹیز موجودہیں۔