اب تک 7 ملازمین پر جرمانہ عائد جا چکا ہے۔فائل فوٹو
اب تک 7 ملازمین پر جرمانہ عائد جا چکا ہے۔فائل فوٹو

باتھ روم ایک زائد مرتبہ جانے پرکمپنی ملازمین پر جرمانہ

ہر کمپنی ملازمین کے لیے اپنے اپنے حساب سے قوانین بناتے ہیں اور جن پرعمل کرنا تمام ملازمین کا فرض ہوتا ہے۔ اب حال ہی میں ایک چینی کمپنی نے ملازمین کے لیے انوکھا ہی قانون بنایا ہے جس کے تحت ملازم آفس میں صرف ایک بار ہی باتھ روم کا استعمال کر سکتا ہے اور دوسری بار باتھ روم جانے پران پر جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔

چینی کمپنی اے این پی یو الیکٹرک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنے ملازمین کے لیے ایک پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت وہ کام کے دوران صرف ایک بار ہی باتھ روم جائیں گے اور دوسری بار باتھ روم جانے پر انہیں 20 یوآن یعنی انہیں 3 ڈالرز جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

مپنی کی جانب سے جاری کیا جانے والا نوٹس سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے اور اس پر صارفین کی جانب سے برہمی کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔اس قانون کے تحت چینی کمپنی کے اب تک 7 ملازمین پر جرمانہ عائد جا چکا ہے۔

کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ قانون اس لیے لاگو کیا ہے کیونکہ ملازمین بہت سست روی کا شکار ہو رہے ہیں اور وہ باتھ روم تمباکو نوشی کرنے اور کام سے بچنے کے لیے جاتے ہیں۔