باپ نے اپنی 2 معذور بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی

لاہورکے علاقے راج گڑھ میں باپ نے اپنی 2 معذور بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں ساندہ کے علاقے راج گڑھ کے رہائشی ضیا نامی شخص نے اپنی 2 بیٹیوں کو چھریوں کے وارسے قتل کرنے کے بعد اپنے آپ کو بھی زخمی کرلیا۔ دونوں بیٹیاں موقع پرہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ ضیا کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں دم توڑگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضیا کے ہاتھوں قتل ہونے والی دونوں بیٹیاں معذورتھیں،ان کی شناخت 34 سالہ سعدیہ اور30 سالہ اقصی کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.