تھانہ سکھن‘ایڈیشنل ایس ایچ او،ڈیوٹی افسر،ہیڈ محررمعطل، تنزلی کا نوٹیفکیشن جاری

تھانہ سکھن کے ایڈیشنل ایس ایچ او،ڈیوٹی افسر،ہیڈ محرر کو معطل کرکے تنزلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر نے سکھن پولیس اسٹیشن ایڈیشنل ایس ایچ او سب انسپکٹر علی ڈنو شر، ڈیوٹی افسر اے ایس آئی امانت علی اور ہیڈ محرر ہیڈکانسٹیبل رانا رشید الرحمان کو کو معطل اور تنزلی کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
حکمنامے میں تینوں پولیس افسران کو پولیس ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں پولیس افسران کو زیر التوا انکوائری کے نتیجے میں معطلی و تنزلی کی سزا دی گئی ہے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر نے ایڈیشنل ایس ایچ او سکھن سب انسپکٹر علی ڈینو شر، اے ایس آئی امانت علی اور ہیڈ محرر ہیڈ کانسٹیبل رانا رشید الرحمان کو معطلی کے ساتھ تنزلی کر کے ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.