آرمی چیف کی سانحہ مچھ کے لواحقین کو فراہمی انصاف کی یقین دہانی

کوئٹہ: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کو انتشار پھیلانے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اندوہناک سانحے کے ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف کو سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز میں سیکیورٹی کی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہزارہ برادری کے اجتماع میں بھی شرکت کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ترقی سے ملک میں ترقی ہو گی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ انہوں نے سانحہ مچھ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گیریژن افسران سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ دشمن عناصراسٹریٹیجک صلاحیت کے بلوچستان پرنظریں جمائے ہوئے ہیں۔
آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کی سیکیورٹی ، استحکام اورترقی یقینی بنائیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی نے استقبال کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف کو پاک افغان اور پاک ایران بارڈرمینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو صوبے میں درپیش سیکیورٹی چیلنجزسے بھی آگاہ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.