زین آفندی کے قتل میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار

سندھ پولیس نے سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی حسن آفندی کے پوتے زین آفندی کے قتل میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ گرفتار ہونے والے تمام افرادافغان شہری ہیں،گرفتارملزمان میں سے تین واقعے میں براہ راست ملوث ہیں ۔

ذرائع کاکہناہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے،ملزمان کی گرفتاری کیلیے چنیسرگوٹھ، محمودآباد ،ناظم آباد ،منگھوپیرااوراورنگی میں مارے گئے،پولیس نے مجموعی طور پرآٹھ سے 10 افراد کوحراست میں لیاتھا۔

واضح رہے کہ زین آفندی کو6 جنوری کی صبح گھرمیں گھس کرقتل کیاگیاتھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.