احسان مانی اور وسیم خان میں ٹھن گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے ،دونوں میں ٹھن گئی۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی ہر قسم کے فیصلوں کا حق اپنے پاس رکھتے ہیں اور سی ای او وسیم خان اتھارٹی کے بغیر کام جاری رکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

نجی خبر رساں ادارے کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بڑوں کے اختلافات کی وجہ سے گراس روٹ کرکٹ پرکام نہیں ہو پارہا اورکام نہ ہونے کا نقصان مقامی کرکٹرزاورکلبزکو ہورہا ہے، احسان مانی پس پردہ تمام فیصلے کرتے ہیں اور میڈیا وسیم خان کوتنقید کا نشانہ بناتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.