لاہور: گھر میں آتشزدگی، تین بچے اور دادی جاں بحق

لاہور: وحدت کالونی کے ایک گھر میں ہونے والی آتشزدگی کے باعث خاتون سمیت تین بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں تین معصوم بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
جاں بحق ہونے والے بچوں میں آٹھ سالہ عبیرہ، پانچ سالہ ہادی اور ایک سالہ حنان شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں ہونے والی آتشزدگی کے باعث بچوں کی 52 سالہ دادی رخسانہ نے بھی دم توڑ دیا ہے۔
گھر میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس، امدادی اداروں کے رضا کار اور ریسکیو حکام جائے وقوع پر پہنچے ہیں اور انہوں نے امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔
ریسکیو حکام اور علاقہ پولیس آتشزدگی کی وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.