کورونا سےمزید 43 افراد وائرس کا شکارہوکر جاں بحق

کورونا کی دوسری لہر میں شدت آ گئی، مزید 43 افراد وائرس کا شکار ہو کر جانیں گنوا بیٹھے،گزشتہ 24گھنٹے میں 2 ہزار521 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

صوبہ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جو 2 لاکھ 34 ہزار 654 تک پہنچ چکی۔ پنجاب ایک لاکھ 49 ہزار 222، خیبرپختونخوا 63 ہزار 339، بلوچستان میں 18 ہزار 569 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد 40 ہزار 19، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 کیسز جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 606 ہو گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.