بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن کا جواب

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے کل الیکشن کمیشن کے باہر فارن فنڈنگ کیس کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے  مولانا فضل الرحمن نے میڈیا کو بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے مولانا فضل الرحمن سے کئی بار یہ سوال پوچھا کہ کیا بلاول بھٹو زرداری کل کے احتجاج میں شریک ہوں گے۔ اس کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ’ہم نے کسی کو پابند نہیں کیا ہے، آپ یہ سوال بار بار دہرا رہے ہیں تاکہ اگر کوئی لیڈراس میں شریک نہ ہو تو  آپ کو تبصرے کرنے کا موقع مل سکے۔‘

تبصرے بند ہیں.