تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ مستعفی

پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنےعہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر برائے سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنا عہدہ اسپیکرآغا سراج درانی کو بھجوادیا ہے۔ انہوں نے اپنے استعفیٰ کے ساتھ پارلیمانی لیڈر کیلیے بلال غفارکا نام بھی اسپیکرکو ارسال کیا ہے۔ بلال غفار پی ایس 109 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ حلیم عادل شیخ نے استعفیٰ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بننے کیلیے دیا ہے۔ ان سے قبل سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ فردوس شمیم نقوی کے پاس تھا جو وہ کچھ دن پہلے چھوڑ چکے ہیں، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کو وفاق میں اہم ذمے داریاں مل سکتی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.