براڈ شیٹ سے فائدہ اٹھانے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ سے فائدہ اٹھانے اور دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے براڈ شیٹ سے متعلق امور کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی جانے والی تین رکنی کمیٹی کا مجھے کنوینر نامزد کیا گیا ہے۔ کنوینر شپ میں قائم ہونے والی کمیٹی کے اراکین میں وفاقی وزرا فواد چوہدری اور شیریں مزاری شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کمیٹی آئندہ 48 گھنٹوں میں رپورٹ اور سفارشات پیش کرے گی۔ براڈ شیٹ سے فائدہ اٹھانے اور دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.