بھارت نے برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو ہرادیا۔سیریزدو ایک سے جیت لی

بھارت نے برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو ہرا کرسیریز دو ایک سے جیت لی۔

بھارت نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ بھارت نے چار میچوں پر مشتمل سیریز بھی دو ایک سے اپنے نام کر لی ہے۔

آسٹریلوی بالرز بڑے ہدف کا دفاع  کرنے میں ناکام  رہے اور بھارتی بلے باز دوسری اننگز میں بھی جم کرکھیلے۔ شُب مین گل نے 91 رنز بنائے، پنٹ نواسی رنز بنا کرناقابل شکست  رہے. 

آسٹریلیا نے بھارت کو 328 رنزکا ٹارگٹ دیا تھا، بھارت کے شُب مین گِل نے 91 اورپجارا نے 56 رنزکی اننگز کھیلی۔بھارت کے وکٹ کیپر پنت کی بیٹنگ نے جیت میں اہم کردارادا کیا، انہوں نے اناسی رنزکی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔

 آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 369 اور دوسری اننگز میں 294 رنز بنائے۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 336 رنز اسکور کیے تھے اور بھارت نے دوسری اننگز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 329 رنز بنا کر فتح حاصل کی۔

تبصرے بند ہیں.