رشتہ تلاش کرنےوالی ویب سائٹ کےذریعے پائلٹ نےبھارتی اداکارہ کو شادی کا جھانسہ دے کرریپ کرڈالا

بھارتی شہر ممبئی کی اداکارہ نے الزام عائد کیا ہے کہ انھیں ایک پائلٹ نے شادی کا جھانسا دے کر ریپ کا نشانہ بنایا ہے۔

با خبر ذرائع کے  مطابق بھارتی ٹی وی کی ایک اداکارہ نے اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں ایک درخواست جمع کروائی۔ درخواست میں خاتون نے موقف اختیار کیا کہ انھیں ایک پائلٹ نے ریپ کا نشانہ بنایا ہے۔

اس حوالے سے اوشیواراپولیس حکام کا کہنا ہے کہ اپنی درخواست میں خاتون نے موقف اختیار کیا تھا کہ گزشتہ سال دسمبر میں وہ ملزم پائلٹ سے رشتہ تلاش کرنے والی ایک ویب سائٹ کے ذریعے ملیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اداکارہ کے مطابق اس پائلٹ نے ان سے شادی کرنے کا وعدہ کرلیا جبکہ اسی دوران فون پر اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ان دونوں کی باتیں بھی ہونے لگیں۔

اوشیواراپولیس کے مطابق متاثرہ اداکارہ  نے اپنے بیان میں بتایا کہ شادی کا وعدہ کرنے والے اس شخص نے اُس کا گھر دیکھنے اور اس سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا، تو اداکارہ جو پہلے ہی ممبئی میں اکیلی رہتی تھی، اس نے اس شخص کو اپنے گھر کا پتا دے دیا۔

درخواست میں اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ اس ملزم پائلٹ نے مبینہ طور پر اسے ریپ کا شنانہ بنایا۔

درخواست میں  متاثرہ اداکارہ نے مزید کہا ہے کہ اس شخص نے اپنے والدین سے ملوانے کا وعدہ بھی کیا تھا جو اب تک وفا نہ ہوسکا۔پولیس نے اداکارہ کی درخواست پر پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے جبکہ اس سلسلے میں تفتیش کا آغاز ہوگیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.