مسافر کوچ حادثے کا شکار۔ 8 افراد جاں،20 زخمی

پنجگور سے کراچی آنے والی مسافر کوچ بیلہ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں اور20 زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ضلع لسبیلہ کے علاقہ بیلہ میں مسافر کوچ نمی چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 لیویز اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشوں اورزخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے بیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی جس میں 28 افراد سوار تھے، ٹریفک حادثے میں 2 لیویزاہلکاروں سمیت 8 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 20 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں بیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.