چوہدری برادران کو این آراو مل گیا۔نیب نے تحقیقات بند کردیں

چوہدری برادران کو این آر او مل گیا۔قومی احتساب بیورو کی جانب سے لاہورہائی کورٹ میں باضابطہ طورپربتایا گیا ہے کہ ادارے سے چوہدری برادران کے خلاف تحقیقات بند کردی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں چوہدری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس صداقت علی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔

ڈی جی نیب شہزادسلیم رپورٹ سمیت عدالت پیش ہوئے، نیب پراسیکیوٹرنے کہاکہ چوہدری برادران کیخلاف انکوائری بندکردی،عدالت نے درخواستیں غیرموثرہونے پرنمٹادیں۔

تبصرے بند ہیں.