چین کے امیر ترین شخص جیک ما منظر عام پرآ گئے

دنیا کی معروف آن لائن ای کامرس کمپنی علی بابا کے سابق چیف ایگزیکٹو،شریک بانی اورچین کے امیر ترین شخص جیک ما گزشتہ برس اکتوبرکے بعد پہلی بار منظرعام پرآ گئے۔

انہوں نے اساتذہ کی ایک سالانہ تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا ہے۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے بعد ملاقات کریں گے۔

جیک ما نے 2018 میں علی بابا کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا تھا اورانہیں گزشتہ برس اکتوبر میں آخری بارایک کانفرنس کے دوران چین کے سرکاری ریگولیٹرز پر تنقید کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے وہ منظرعام سے غائب تھے۔

اب چین کے سرکاری میڈیا کی جانب سے جیک ما ین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ انگریزی کے استاد سے بزنس ٹائیکون بننے والے سابق چیف ایگزیکٹو علی بابا نے دیہی علاقوں میں ٹیچرز کے حوالے سے ایک سوشل ویلفیئر پروگرام میں آن لائن شرکت کی۔

چین کے سرکاری انگریزی اخبارکے سوشل میڈیا بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ جیک ما گزشتہ برس اکتوبر میں شروع ہونے والی سخت ریگولیٹری کے بعد پہلی بارعوام کے سامنے آئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.