اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ چوہدری اصٖغر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ چوہدری اصٖغرکوعہدے سے ہٹا دیا گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو اعلیٰ حکومتی شخصیت کے رشتہ دارکے قتل میں ملوث قیدی کا علاج مہنگا پڑگیا ،چوہدی اصغرکو فوری طورپرعہدے سے ہٹاکرآئی جی جیل آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیاہے ۔

سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل اعجاز اصغرکو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کردیا گیا، سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل اسد وڑائچ کو کوٹ لکھپت جیل کا اضافی چار ج دیدیا گیاہے ، دو سپرنٹنڈنٹ پہلے بھی اسی قیدی کو علاج کی خاطر ہسپتال منتقل کرنے کیلیے تبدیل ہوئے تھے ۔

متعلقہ قیدی دل اور کورونا وائرس کے عارضے میں مبتلا ہے، حکومتی شخصیت کے ڈر سے ہسپتال منتقل کرنے کے بجائے کیس اعلیٰ حکام کو ارسال کردیا گیا ۔

تبصرے بند ہیں.