فارن فنڈنگ کا پیسہ زمان پارک اور بنی گالا پر پرخرچ کیاگیا۔مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ فارن فنڈنگ کا پیسہ زمان پارک اور بنی گالا کی رہائش گاہوں پرخرچ ہوتا ہے ،آپ کے پاس 31 جنوری کی تاریخ ہے ، استعفیٰ دے دیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ میں کرپشن کی،پی ٹی آئی امریکہ میں رجسٹرڈ ہے اس کو فنڈنگ ہوتی ہے، خیراتی پیسے کا کمیشن پی ٹی آئی کھا گئی،شریف فیملی اور ن لیگی قائدین پر صرف الزامات ہی لگ رہے ہیں ۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ ڈھائی سال گزرگئے ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی ،یہ لوگ قومی خزانے سے کمیشن کھاتے ہوئے خود پکڑے گئے ،وزیراعظم عمران خان ہرالزام پرایک ہی جواب دیتے ہیں ، مجھے نہیں پتا۔

تبصرے بند ہیں.