ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

کلفٹن دو دردریا کے قریب پہاڑی پتھر پر چڑھ کر ٹک ٹاک بنانے والا نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق کراچی کے تفریحی علاقے کلفٹن دو دردریا کے قریب نوجوان پہاڑی پتھر پر چڑھ کر ٹک ٹاک بنارہا تھا کہ اس پر بھاری پتھرگرگیا، نوجوان کو اس کے دوست شدید زخمی حالت میں رکشے میں ڈال کر لے گئے تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان کی لاش رکشے سے اتارکرایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردی گئی ،متوفی کی شناخت عذیر ولد زبیر کے نام سے کی گئی ہےاور وہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کا رہائشی ہے۔

تبصرے بند ہیں.