5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کردیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
خیال رہے کہ پاکستان یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے جس دن دنیا کو یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام جو اپنا حق خودارادیت مانگ رہے ہیں وہ ان کا بنیادی حق ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر میں بھی تسلیم کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.