ترکی بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال شہریوں کی رہائی کے لیے کوشاں

نائیجریا کے سمندر میں کارگو جہاز پر قزاقوں کے حملے میں یرغمال بنائے گئے ترک شہریوں کی رہائی کی کوششیں شروع کردی گئیں۔
ترک وزیر خارجہ کے مطابق شہریوں کی رہائی کے لیے تمام ملکوں سے ضروری رابطے کیے گئے ہیں۔
ترک حکام کے مطابق جہاز میں باقی رہ جانے عملے کے افراد کا کہنا ہے کہ قزاقوں نے جہاز کے تمام کیبل کاٹ دیے ہیں صرف راڈار کام کررہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بحری قزاقوں نے ایک ترک کارگوجہاز پر حملہ کرکے آذربائیجانی شخص کو ہلاک اور عملے میں شامل 15 ترک باشندوں کو یرغمال بنالیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.