تین ہٹی پُل اور حسن اسکوائر بند، کراچی میں ٹریفک کی روانی متاثر

کراچی میں تین ہٹی پُل اور حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم جانے والی سڑک بند ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔
کراچی کے علاقے تین ہٹی کے قریب ترقیاتی کام کے باعث سڑک ٹریفک کیلئے بدستور بند ہے جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔
ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے عوام کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا ہے۔ ترقیاتی کام کے باعث ہیوی ٹریفک کو ڈاک خانہ برج کے نیچے سے موڑا جارہا ہے جبکہ چھوٹی گاڑیوں کو تین ہٹی سے جیل روڈ کی طرف بھیجا جارہا ہے۔
ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کا عملہ بھی تعینات ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ترقیاتی کام جلد مکمل کر کے روڈ کو ٹریفک کلئے کھلونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب کرکٹ ٹیموں کی آمد کے باعث حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم جانے والی سڑک بند کردی گئی۔
کارساز، نیوٹاؤن اور ڈالمیا سے اسٹیڈیم جانے والی سڑکیں بڑی گاڑیوں کیلئے بند ہیں جس کے باعث شہر میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔

تبصرے بند ہیں.